ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریسی کارکنان ریل حادثے کے متاثرین کی خدمت کریں،راہل گاندھی کااظہارافسوس

کانگریسی کارکنان ریل حادثے کے متاثرین کی خدمت کریں،راہل گاندھی کااظہارافسوس

Sun, 03 Feb 2019 21:54:54    S.O. News Service

نئی دہلی3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بہار میں سیمانچل ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے تمام مقامی کارکنوں سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد دینے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گاندھی نے اتوار کو فیس بک پر لکھا’’میں بہار میں ٹرین حادثہ سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں مقامی کانگریس کارکنان سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ضروری مدد دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔قابل غور ہے کہ بہار کے جوگبنی سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آرہی سیمانچل ایکسپریس کے 11 ڈبے سونپور ڈویژن کے اسٹیشن کے قریب آج صبح پٹری سے اتر گئے جس سے سات افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔


Share: